۔،۔ رمبُو «Rambo» نے فرینکفرٹ ایئرٹ پر کوکائین منشیات سمگلر کو پکڑوادیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ منشیات کے سراغ لگانے والے کُتے رمبو «Rambo» کی حساس ناک کی بدولت فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر کسٹم آفیسرز نے منشیات سمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، رپورٹ کے مطابق کالے رمبو نے کولمبیا سے آنے والی پرواز سے 2,7 Kilogrammمنشیات برآمد کی، معلومات کے مطابق منشیات کریم کے جار،کیک اور دوسری چیزوں کے ساتھ چھپائی گئی تھیں لیکن رمبو کی اچھی ناک کی توجہ کریم اور چاکلیٹ کی خوشبو بھی مبذول نہ کر سکیں، کسٹم آفسر کے مطابق 30 منشیات سمگلر کو زیر حراست لے لیا گیا ہے مرکزی کسٹم آفس کے مطابق کوکین کی مالیت ایک لاکھ یورو سے زیادہ ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے