۔،۔جرمنی کے شہر فرائی برگ میں کل سے 14 دن تک محدود کرفیوکا اعلان۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرائی برگ۔ فرانس اور سوئٹزر لینڈ کی ڈرامائی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے فرائی برگ نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے محدود کرفیو کا اعلان کر دیا۔فرائی برگ کے میئر کا کہنا تھا کہ عوام کارضاکارانہ طور پر ساتھ نہ دینے پر فرائی برگ شہر نے عوامی مقامات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کر دیا ہے جو 21 مارچ سے 3 اپریل تک جاری رہے گا، فرائی برگ کے میئر Burgermeister مارٹن ہورن Martin Horne کا مزید کہنا تھا تمام ذمہ داروں، انتظامیہ کے لئے ذاتی طور پر ایسا قدم اُٹھانا آسان نہیں تھا، تاہم یہ شہر فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے باڈر سے چند کلو میٹر کے فاصلہ پر ہونے کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا بہت خطرہ تھا جس کی وجہ سے ہمیں یہ قدم اُٹھانا پڑا ہے۔ان کا مزید فرمانا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ریاستی پولیس سخت اقدام اُٹھائے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے