۔،۔ مصر اسکندریا میں دولہا نے نئی نویلی دلہن کو فلیٹ کی بالکونی سے دھکا دے دیا۔دلہن جاں بحق۔،۔

شان پاکستان مصر اسکندریا۔ عرب میڈیا Al-Dostor کے مطابق مصرegypt misrکے ساحلی علاقہ اسکندریا Alexandriaکی عمارت کی نچلی منزل پر نئی نویلی دلہن کی لاش دیکھ کر رہائشیوں نے فوراََ پولیس کو اطلاع دے دی مقامی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر جب تفتیش شروع کی تو دلہن کے قتل کا ذمہ دار اس کا دولہا نکلا جس پر پولیس نے دولہا میاں کو حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش دولہا نے پولیس کو بتایا کہ مجھے اپنے کئے پر پشیمانی ہے لیکن منگنی سے لے کر رخصتی تک ہر بات پر میرے ساتھ بحث و مباحثہ کرتی چلی آ رہی تھی اور رخصتی کے دن گھر آنے پر بھی اپنا رویہ نہ بدل سکی اور ہم دونوں کے درمیان معمولی سی بات پر تکرار شروع ہو گئی جس پر میں غصے میں آ گیا تو دلہن کو فلیٹ کی بالکونی سے دھکا دے دیاجس پر میں بہت پشیمان ہوں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے