۔،۔جرمنی ہاوُسن کے قریب آئی۔سی۔ای۔ لائن پر حملے کی کوشش ناکام 51سالہ مشتبہ شخص گرفتار۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی نیدرن ہاوُسن۔ جرمن ریلوے کے ترجمان کے مطابق جرمنی بہت بڑے حادثہ سے بچ گیا ہے، رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح کو جب آئی۔سی۔ای۔ICE کا ڈرائیور اپنی ٹرین کے ساتھ نیدرن ہاُسنNiedernhausen کے پُل سے گزرا تو اُسے کچھ شک گزرا کے ٹرین کی پٹڑی میں کچھ تبدیلی کی گئی جس پر اس نے فوراََ ریلوے حکام سے رابطہ کیا کہ فلاں جگہ پر ٹرین کی پٹڑی میں کچھ گڑ بڑ تھی ٹرین ڈول رہی تھی جس پر ریلوے حکام کے حکم سے فوراََ اُس راستہ کو بند کر دیا گیا جب ٹرین حکام اور کرائم برانچ کی پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھ کر حیران ہو گئے کہ نہ صرف ایک بلکہ بہت سے پٹڑی میں لگے پیچ ڈھیلے کر دیئے گئے تھے، پولیس نے کچھ ہی دیر بعد 51 سالہ مشتبہ شخص کو شک کی بنا پر گرفتار کر لیا، رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص کی کوئی مستقل رہائش نہیں ہے وہ جرمن شہری ہے پولیس ترجمان کے مطابق مشتبہ شخص کو کولون کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال میں مشکوک شخص کی گاڑی میں خصوصی ٹولز (آلات)Toolsملے ہیں جن کی مدد سے ریل پٹڑی کے پیچ ڈھیلے کئے جا سکتے ہیں، 51 سالہ شخص کو چند ماہ قبل بھتہ خوری کے الزام میں سزا ہوئی تھی ملزم نیورن برگ Nurnberg کی جیل میں بھی رہا تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے