۔،۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 308,111 تک پہنچ چکی ہے۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ روئے لیب سٹاٹس Roylab Stats دنیارئیل ٹائم کاونٹر کی ویب سائٹ کے مطابق۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 308,111 تک پہنچ چکی ہے، ہلاک ہونے والوں کی تعداد13,003 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 94,775جبکہ 188کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے یہ اعداد و شمار جرمن وقت کے مطابق 23:00 Uhr کے ہیں بائرش رنڈفنک Bayerischer Rundfunk کے مطابق اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 800 کے قریب اموات کا ذکر کیا گیا ہے جب سے یہ وبائی بیماری PandemieCovid-19پھیلنا شروع ہوئی ہے متاثرین ک تعداد اسپین اور فرانس میں بھی نمایاں طور پر بڑھ چکی ہے ابھی تک اٹلی میں اموات کی تعداد 4,825ہو چکی ہے جرمنی چھوتھے نمبر پر ہے روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ Robert Koch Institute Germany Covid-19-Dashboard کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16,662 ہے جبکہ اموات 47 ہو چکی ہیں 272افراد زندگی اور موت کی جنگ جیت چکے ہیں -23:00 Uhrبجے کے اعداد و شمار۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے