۔،۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔نذر حسین،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان نے قوم سے کورونا وائرس 19۔COVID-19سے لڑنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو کورونا وائرس عالمی وبائی مرضcoronavirus epidemicسے وابستہ جنگ کے لئے اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہیئے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان (23 مارچ)Pakistan Day (23rd March) کے موقع پر اپنے پیغامات میں کیا جو آج منایا جا رہا ہے اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے بانی رہنماوُں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا جن کو 8ماہ (231) دن سے زیادہ غیر انسانی لاک ڈاوُن کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔صدر نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ٭میں جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور ان کے جائز حق خود ارادیت کے لئے اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا٭ صدر پاکستان نے کہا کہ 23مارچ 23rd Marchہماری قوم کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل تھا کیونکہ کے آج کے دن 1940میں تاریخی قرارداد لاہور پاس کی گئی تھی جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم مقصد کے لئے متحد کیا، بر صغیر کے مسلمانوں نے اپنی اجتماعی بصیرت کے ذریعہ اپنے لئے الگ وطن بنانے کا اٹل عزم ظاہر کیا جس میں وہ اپنے مذہب، روایات، اقدار اور ثقافت کے مطابق اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا،آج وہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور تحریک آزادی کے دیگر تمام عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے تخلیق پاکستان کی راہ ہموار کی،صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا ٭آئیئے اپنے بانی باپ دادا کے ذریعہ ہمیں دی گئی میراث اور ورثہ کو جاری رکھنے کا پختہ عزم کریں ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے ملک کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں میں ٭دنیا کو کوروناوائرسcoronavirus کے شدید پھیلنے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے٭بہت کم کسی مصیبت کا دنیا بھر میں ایسا اثر پڑتا دیکھا گیا ہے جو آج دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قوموں کو مشکل وقت سے گزرنا پڑتا ہے،ہم پاکستانیوں کو بھی اس عالمی وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاشرے کے تمام طبقات بشمول علماء میڈیا اور سیاسی رہنماوُں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو وائرس سے بچاوُ کے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور صحت کے کارکنان جو اس بحران میں دفاع کی پہلی صف میں کھڑے ہیں ہم ان کی انتھک کوششوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں ہماری اللہ رب العزت سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں چیلنجوں پر قابو پانے کا ذریعہ عطاء کرے۔ (آمین)

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے