-,- یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کیلئے سفیر پاکستان سوئٹزرلینڈ کا اہم پیغام-,-

شان پاکستان سوئٹزرلینڈ-یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کیلئے سفیر پاکستان احمد نسیم وڑ ائچ نے اپنے خصوصی پیغام مین کہاآج ہم یوم پاکستان کی مناسبت سے یوم پاکستان منائیں گے۔یہ وہ تاریخی دن ہے جس دن برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علحیدہ وطن بنانے کیلئے لاہور میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہم اپنے اباؤ اجداد کی ان قربانیوں کو یاد رکھیں اور انہیں خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ وطن حاصل کیا۔یہ ایک افسوس ناک موقع ہے کہ ہم اپنا قومی دن ایک عالمی صحت کے بحران کے دوران منا رہے ہیں جس نے ہزاروں انسانی جانیں لے لی ہیں اور ہزاروں افراد اس وبائی مرض کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔سوئٹزرلینڈ حکومت کے اس وبا کو روکنے کیلئے کیئے گئے سخت اقدامات کی وجہ سے ہم اپنے قومی دن کی پرچم کشائی کی تقریب سفارت خانہ میں نہیں منارہے ہیں۔ تاہم میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے قومی دن کو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اپنے گھروالوں کے ساتھ مل کر قومی ترانے، ملی نغموں اور پرچم لہراتے ہوئے منائیں۔ آپ اپنے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار سوشل میڈیا کے توسط سے بھرپور انداز سے منائیں۔میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس دن کو مناتے ہوئے ان لوگوں کیلئے بھی دعا کریں جو اس وبائی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کریں۔ براہ کرم ان بہادر ہیلتھ ورکرز کیلئے بھی دعا کریں جو اپنی جانیں داؤ پر لگا کر انسانی جانوں کو بچانے کیلئے مصروف ہیں۔میں اپنے گھروالوں اور گھریلو عملہ کے ساتھ مل کر پاکستان ہاؤس میں صبح پرچم کشائی کروں گا۔مجھے امید ہے کہ پورے سوئٹزرلینڈ سے پاکستانی کمیونٹی سوئٹزرلینڈ حکومت کی ہدایات کا احترام کرتے ہوئے اپنے گھروں سے ہی میرے ساتھ شامل ہوں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے