۔،۔ حکمرانوں کی نااہلی اور بدانتظامی خطرناک ہے:الطاف شاہد۔،۔
عوام سہولیات کیلئے شورمچارہے ہیں جبکہ حکمران شعبدہ بازی سے بازنہیں آرہے

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی اور بدانتظامی انتہائی خطرناک ہے۔عوام سہولیات کیلئے شورمچارہے ہیں جبکہ حکمران شعبدہ بازی سے بازنہیں آرہے۔ حکمرانوں کے متنازعہ اقدامات سے کرونابحران میں شدت آئی۔عمران خان بحیثیت وزیراعظم ویژن سے محروم ہیں۔موصوف اوران کی ٹیم سے کسی بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی والے بذات خود بوجھ اوراپنے منفی کردار سے عوام کو پریشان کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی تقریرمیں عوام کیلئے کوئی تدبیرنہیں تھی،حساس ایشوپران کی بے سروپاباتیں ایک بڑاسوالیہ نشان ہیں۔اس طرح کے لوگ ملک وقوم کی باگ ڈورنہیں سنبھال سکتے۔ وہ اپنی صدارت میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ کروناسے نجات کیلئے بیانات نہیں ٹھوس اوردوررس اقدامات کی ضرورت ہے۔وفاق اورصوبوں کے حکمران پوائنٹ سکورنگ کرنے کی بجائے اپنے اپنے منصب سے انصاف کریں ورنہ اقتدار چھوڑدیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کارویہ” دوسروں کونصیحت خودمیاں فضیحت ”کے مصداق ہے۔حکمرانوں کی سرگرمیاں محض اخبارات تک محدود ہیں،انہیں عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کیلئے نااہل حکومت کروناوائرس سے بڑی نحوست ہے۔حکمران کروناوائرس کیخلاف نام نہاد اقدامات کی آڑ میں قومی وسائل ہڑپ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کرپشن کانیا راستہ ڈھونڈلیا ہے۔وزیراعظم اوروزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وصوبائی وزراء کوانتظامی وسیاسی تعلیم وتربیت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کروناسے بچاؤکیلئے حکمران ہٹاؤتحریک کی ضرورت محسوس کررہے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے