۔،۔ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے،تحریک انصاف سوئیٹزرلینڈ۔،۔

شان پاکستان سوئیٹزرلینڈ باصل۔ تحریک انصاف سوئیٹزرلینڈ Switzerlandکے صدر رانا شہزاد اور وومن ونگ سوئیٹزرلینڈ کی صدر امبر جیلانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی دنیا کے کسی بھی حصّہ میں ہو اُسے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے،کرونا وائرس کی وجہ سے 23مارچ 2020کو یوم پاکستان کا فنکشن شان و شوکت سے نہ منا سکے جبکہ سوئیٹزرلینڈ میں بسنے والی پاکستانی فیملیز نے اسی عزم اور جذبہ کے ساتھ یہ دن اپنے گھروں میں بچوں کے ساتھ منایا، ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی آفت یا پریشانی آ جائے ہم کبھی بھی اپنے بزرگوں کی قوبانیوں کو نہیں بھلا سکتے جن کی بدولت قائد اعظم کی ولولہ قیادت میں ہمیں یہ پیارا ملک پاکستان نصیب ہوا، اس موقعہ پر بچوں نے گھر میں ملی نغموں کا اہتمام کیا اپنے بزرگوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان لوگوں کے لئے بھی دعا کی جو کرونا وائرس کی وجہ سے بیمار ہیں آخر میں عنبر جیلانی نے یہ شعر اپنے وطن عزیز کے نام کیا۔
ہم تو مٹ جائیں گے اے ارض وطن
لیکن تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک

وومن ونگ سوئیٹزرلینڈ کی صدر امبر جیلانی

تحریک انصاف سوئیٹزرلینڈ Switzerlandکے صدر رانا شہزاد

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے