۔،۔ سلیم پرویز بٹ،نذر حسین میر جاوید کے انتقال پر پورے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور سینئر نائب صدر نذر حسین،شان پاکستان جرمنی کے تمام عہدہداران چیئرمین، پرنٹر پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن، صحافت کے شہنشاہ میر خلیل الرحمن کے بڑے بیٹے اور میر شکیل الرحمن کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں، پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے اظہار افسوس کرتے ہوئے فرمایا کہ میں جنگ گروپ سے منسلک رہا ہوں جیو اور جنگ گروپ کے ان افراد نے قومی فریضہ ادا کرنے میں پوری زندگی صرف کر دی ہے، ان کا فرمانا تھا کہ اپنی زندگی کو خطروں اور مصیبت میں ڈال کر حق اور سچ پر مبنی خبر لوگوں تک پہنچانا فریضہ پیغمبری ہے،پیغمبر بھی مصیبتیں جھیل کر دشوار راستوں اور کانٹوں سے گزر کر حق اور سچ بات کرتے تھے،پیغمبر بھی اللہ کا دیا ہواپیغام لوگوں تک بغیر ردو بدل کے پہنچاتے تھے اور یہی حق اور سچ ہے۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور سینئر نائب صدر نذر حسین کا کہنا تھا کہ پر نٹر پبلشر جنگ گروپ خاندان نے ملک پاکستان کی ترقی و کامیابی میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے، اس گروپ نے صحافت کو معراج تک پہنچایا ہے، میر جاوید الرحمن کو نڈر صحافی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو ان کو اپنے والد میر خلیل الرحمن سے وراثت میں ملا تھا، ان ہی کی بصیرت و قیادت میں جنگ گروپ پاکستان کا اہم میڈیا ہاوُ س بن گیا،نہ صرف ملک پاکستان بلکہ پوری دنیا میں چلنے والے اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز اس بات کا ثبوت ہیں۔ میر جاوید الرحمن کی رہنمائی میں جنگ جیوگروپ پرگذشتہ چند دہائیوں میں متعدد بار طاقت ور افراد،سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ سخت معاشی دباوُ ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن جنگ جیوگروپ کو سچائی کے لئے کھڑا ہونا میر جاوید الرحمن نے ہی سکھایا۔ میر جاوید الرحمن نے جیو جنگ گروپ میں آزادی اظہار کی ثقافت کو فروغ دیا، تنظیم کے قلب پر حکومت کی وہ ہر کسی سے خوش اسلوبی سے ملا کرتے تھے چھوٹے بڑے کی عزت ان کا معمول تھا اور یہی جنگ گروپ کی کامیابی کا راز ہے،صحافیوں،تجزیہ کاروں اور رائے لکھنے والوں کی پیشہ ہرانہ مہارت اور صلاحیتوں کی داد دیا کرتے تھے انہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلا خوف و خطر اقتدار سے سچ بولنا اور لکھنا سیکھا اور سکھایا تھا۔میر جاوید الرحمن کی پاکستان میں صحافت کے لئے بے مثال شراکت ہے۔ میر جاوید الرحمن کا انتقال صحافت کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔میر جاوید الرحمن صحافیوں کے قائد کی حیثیت سے یاد کئے جائیں گے۔سلیم پرویز بٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میر جاوید الرحمن کے انتقال سے نڈر صحافت میں ایک دور کا خاتمہ ہے،میر جاوید الرحمن کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔میر جاوید الرحمن کو ایک ایسے گروپ کی رہنمائی کرنے کا اعزاز حاصل ہے جو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ میر جاوید الرحمن کے انتقال سے صحافت میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور سینئر نائب صدر نذر حسین کا کہنا تھاکہ ہم اللہ تعالی کے حضور دُعا گو ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت و بخشش فرمائے ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے(آمین ثم آمین)

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے