شان پاکستان جرمنی اور پریس کلب کا ارشد میر کی زوجہ کے انتقال پر پورے خاندان سے اظہار تعزیت۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ شان پاکستان جرمنی اور پاکستان جرمن پریس کلب کے تمام عہدیداران برادر حاجی ارشد میر جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کی زوجہ کے انتقال پر پورے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون، (جو کچھ دیا اللہ نے دیا،جو لے لیا اور جو کچھ بچا ہے یہ بھی اللہ کا ہے)حاجی ارشد میر کسی تعارف کے محتاج نہیں مذہبی،سماجی سرگرمیوں میں سب سے آگے ہوتے ہیں،پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ، نذر حسین، سید رضوان شاہ، عطا الرحمن اشرف، شبیر احمد کھوکھر، سید نظام الدین چشتی، جاوید بھٹی، مطیع اللہ، ظہور حمد اور شان پاکستان کے تمام عہدیداران آپ کے پورے خاندان کے ساتھ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اس مشکل گھڑی میں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین ثم آمین)

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے