۔،۔ اِنَا لِلّلہِ وَ اِنَا اِلَیہ رَاجِعُونَ۔سید امداد حسین نقوی رضا الہی سے پاکستان میں وفات پا چکے ہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔٭ثناء انٹرنیشنل فرینکفرٹ٭ سماجی،مذہبی اور کاروباری حیثیت سے سید ثقلین حسین نقوی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں کہ جواں سال بہنوئی سید امداد حسین نقوی ولد اکبر علی شاہ پاکستان میں رضاء الہی سے وفات پا چکے ہیں،شان پاکستان جرمنی اور پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور تمام عہدیداران سید امداد حسین نقوی ولد اکبر علی شاہ کی فوتگی پر سید ثقلین حسین نقوی اور تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔شان پاکستان جرمنی، پاکستان جرمن پریس کلب کے تمام عہدیداران اور خصوصی طور پر، نذر حسین، سلیم پرویز بٹ،جاوید بھٹی بدست دُعا ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ان کے تمام اہل خانہ کو اس غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔،حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری مرد کے سر کے پاس ملک الموت حضرت عزرائیل کو دیکھا تو آپ ﷺنے اس سے فرمایا میرے صحابی سے نرمی کرنا کیونکہ وہ مومن ہے ملک الموت نے عرض کیا آپ کو خوشخبری ہو یا محمدﷺ میں تو ہر مومن کے لئے نرم ہوں قسم بخدایا محمدﷺ جب میں بنی آدم کی روح نکالتا ہوں اور اہل خانہ روتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ یہ چیخ و پکار کیوں؟ قسم بخدا ہم نے اس پر نہ ظلم کیا اور نہ اسے لے جانے میں عجلت کی ہے اور نہ ہی اس کی روح قبض کر کے ہم نے گناہ کیا ہے لہذا تم اس حکم الہی پر راضی ہو جاوُ تو اجر پاوُ گے اگر تم نے اسے خطاء سمجھا اور جزح و فزح کی تو گنہگار ہو جاوُ گے تمہاری مرضی کا خیال رکھنا ہم پر لازم نہیں بلکہ تمہارے ذمہ ہمارا قرض باقی ہے ہم دوبارہ آئیں گے لہذا ڈرو ڈرو تم، خشکی اور تری میں جہاں بھی لوگ بستے ہیں چوبیس گھنٹے ان کے چہروں کو دیکھتا ہوں ،میں ان کے ہر چھوٹے بڑے سے واقف ہوں بلکہ اس سے زیادہ ان کو جانتا ہوں قسم بخدا اگر میں چاہوں کہ ایک مچھر کی روح قبض کر لوں تو حکم الہی کے بغیر میں اس کی طاقت نہیں رکھتا-                                    مرحوم سید امداد حسین نقوی کی وفات یہ بھی حکم الہی تھا جس پر ہمیں صبر کرنا چاہیئے، سید امداد حسین نقوی کی مغفرت کے لئے ہم اللہ کے حضور ہاتھ اُٹھا کر جنت الفردوس کے لئے دُعا مانگتے ہیں، جیسے جیسے دوست و احباب اور لواحقین مرنے والوں کے لئے دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھاتے ہیں ایسے ہی مرنے والوں کو اللہ تعالی کی حوشنودی حاصل ہوتی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے