اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجٍعُونَ۔شیخ منیر کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت۔جاوید بھٹی۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ شیخ منیر جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اُن کے برادر نسبتی، اُن کے بیٹے روحیل شیخ کے سسر آج اس دار فانی کو چھوڑ کر عالم بالا کو کوچ کر گئے ہیں، موت ایک پُل ہے جو دوست کو دوست سے ملا دیتی ہے۔کیونکہ روح کا اصل وطن یہ دنیا نہیں بلکہ عالم بالا ہے جہاں تمام روحیں اللہ تعالی کی قدرت سے اکٹھی رہتی ہیں ایسے ہی شیخ منیر کے برادر نسبتی اور ان کے بیٹے روحیل شیخ کے سسر کی روح بھی یہاں مسافری کی حالت میں آئی تھی اور آج اپنے مالک حقیقی سے ملنے اور محبوب کے جلوے سے مستفید ہونے کے لئے قفس عنصری سے پرواز کر گئی پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان جرمنی کے عہدہ داران اور خصوصی طور پر جاوید بھٹی اور نذر حسین آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہماری دُعا ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالی کی رضاء اور جنت کی خوشخبری عطاء ہو ملائکہ اللہ تعالی کی طرف سے ان کے لئے نعمتوں کی بشارت لے کر اُتریں جو ان کو عطاء کی جائیں۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجٍعُونَ۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے