۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔حاجی مشتاق احمد رضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی روسلز ہائیم۔ جرمنی کی ہر دلعزیز ہستی چوہدری وقار احمد جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، چوہدری نثار احمد کے والد اور چوہدری مظہر احمد کے بڑے بھائی محترم حاجی مشتاق احمدقضائے الہی سے جرمنی کے شہر روسلز ہائیم میں انتقال فرما چکے ہیں۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔اللہ تعالی۔ رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور مغفرتوں کے ماہ رمضان المبارک کی برکات کے صدقے قبر کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے، اللہ ربُ لکریم ان کے درجات بلند فرمائے، اللہ تعالی حاجی مشتاق احمد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ ایڈیٹر ان چیف شان پاکستان جرمنی نذر حسین ڈپٹی ایڈیٹر جاوید بھٹی،مسجد المدینہ کے صدر شیخ منیر احمد اور پاک جرمن پریس کلب کے کے صدر سلیم پرویز بٹ اور تمام عہدہ داران اس غم کی گھڑی میں چوہدری وقاو چوہدری نثار اور چوہدری مظہر احمد اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے غم میں شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ عزوجل لواحقین کوصبر کرنے پر اجر عظیم عطاء فرمائے۔آمین ثم آمین۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے