-,-پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی کے نام برطانوی ایوارڈ-,-

-,-پاکستان سے تعلق رکھنے والی سکھ خاتون صحافی کا شاندار اقدام، پوری دُنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا-,-

شان پاکستان اسلام آباد- پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی کے نام برطانوی ایوارڈ،پاکستان کے نام ایک اور اعزاز۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی نے برطانوی ایوارڈ جیت لیا ہے، پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی و سماجی کارکن منمیت کور کو برطانیہ میں منعقدہ انڈر 30 ایوارڈ ’’100 بااثر سکھ شخصیات‘‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی پچیس سالہ منمیت کور اپنا ایوارڈ آئندہ برس برطانیہ میں تقریب میں حاصل کریں گی۔منمیت کورپاکستان کی پہلی اقلیتی خاتون صحافی ہیں جنہوں نے سوشل سائنسز میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی اور کمپیوٹر اکیڈمی میں بطور ایڈمنسٹریٹر تین سال خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ منمیت نے اقلیتی برداری کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔خواتین کے حقوق، سماجی مسائل اور خواتین پر جبری تشدد پر بھی کام کرچکی ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق اجاگر کرنے پر منمیت کو مقامی سطح پر بھی ایوارڈز مل چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے منمیت کور کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوشی کا وقت ہے کہ دنیا میں سکھوں کے بڑے ایوارڈ کی کیٹیگری میں میرا نام بھی آیا۔ محنت کرنے والوں کو اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔ برطانیہ میں جا کر سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی خاندان کے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے