۔،۔ کورونا وائرس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دینے والا پہلا ملک۔کمبوڈیا۔،۔

شان پاکستان پنوم پن کمبوڈیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بر اعظم ایشیا کے ملک کمبوڈیا(Cambodia)کمبوڈیا کی بادشاہی Kingdom of Cambodia کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے میں 27 جنوری سے 12 اپریل تک عالمی وباء کورونا کے 122 مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ اتنی مہلک خطرناک وباء کسی کی بھی جان نہ لے سکی مقامی اہلکاروں کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا آخری مریضہ کو بھی اسپتال سے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ کمبوڈیا کے وزیر صحت پروفیسر مام بیون ہینگ Prof. Mam Bunhengکے مطابق کمبوڈیا میں 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں لیکن 12 اپریل سے ابھی تک کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا اس کے باوجود کورونا وائرس سے بچاوُ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سخت سرحدی اور داخلی نگرانی کے علاوہ اسکولوں کی بندش اور قرنطینہ بھی شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی چیک پوائنٹ۔ ہوائی اڈوں، بندر گاہوں پر نگرانی جاری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کو تعاون کرنا ہو گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے