۔،۔کرنل کی بیوی نہ صرف سوشل بلکہ پوری دنیا کی میڈیا پر بد تمیزی میں خاتون اول بن چکی ہیں۔،۔

شان پاکستان مقصوداں۔ ہری پور اور حویلیاں کے درمیان واقع موٹر وے چیک پوسٹ پر ایک خاتون جو خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کر رہی تھی نے چیک پوسٹ پر کھڑے پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی، نا مناسب الفاظوں کا استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دیں بد تمیزی میں خاتون اول کا کہنا تھا کہ صوبیدار ہونے کے ناتے تمہاری کیا اوقات ہے کہ تم میرا راستہ روکو میں تمہاری وردی اتروا دوں گی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اکیلی نہیں تھیں کسی وجہ سے موٹر وے بند کیا ہوا تھا خاتون اپنی کار میں ایک شخص کے ساتھ سوار تھیں ارد گرد کئی اور گاڑیاں بھی انتظار کر رہی تھیں تاہم قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اور صبر کا دامن نہ چھوڑتے ہوئے پولیس اہلکار نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن مادام اس بات پر ضد کر رہی تھی کہ وہ ایک کرنل کی بیوی ہے اور وہ اس صوبیدار کی وردی بھی اتروائے گی میم نے صرف بد تمیزی ہی نہیں بلکہ ماں بہن کی گالیاں تک دے ڈالیں قانون کی پرواہ کئے بغیر قانون کی دھجیاں اُڑاتی ہوئی خاتون نے بیرئیر کو ہٹانے کے بعد راستہ میں کھڑے ڈرم کو بھی سائیڈ پر پھینک دیا اور ڈرائیور کو کہنے لگی چڑھا دو گاڑی، پھر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر گاڑی کو بگھاتی ہوئی چلی گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے