۔،۔ سعودی عدالت عظمی کے فیصلے کے مطابق کوڑوں کی سزا ختم کر دی گئی ہے۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے حوالہ سے کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کبا تھا۔ سپریم کورٹ کے کمیشن نے عدالتوں کے لئے رہنما اصولوں پر مشتمل ہدایت نامہ بھی جاری کیا تھا جس میں ماتحت عدالتوں کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مختلف جرائم کے مرتکب افراد کو سزا کے طور پر کوڑے مارنے کی بجائے ان پر صرف جرمانہ، یاقید با مشقت عائد کر سکیں گے اس کے بر عکس دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں۔ مذکورہ حکم کا اطلاق صرف ایسے جرائم پر ہو گا جن کے لئے اسلام میں شرعی طور پر سزائیں مقرر نہیں اور منصف (جج) کو یہ صوابدیدی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں اجتہاد کرتے ہوئے سزا کا خود تعین کرے، مختلف حلقوں کی جانب سے قانونی اصلاحات کا خیر مقدا کیا جا رہا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے