۔،۔ سفیر پاکستان احمد نسیم وڑائچ کی جانب سے عید کا خصوصی پیغام۔علی جیلانی۔،۔

شان پاکستان سوئیٹزرلینڈ برن۔ سفیر پاکستان احمد نسیم وڑائچ نے شان پاکستان کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہ کہ میں اور میری اہلیہ اس سال عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر٭فاصلہ قائم رکھنا، ماسک، ملنا ملانا سب کو مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملنے کا موقع اور عید ملن پارٹی کی تقریب کا اہتمام نہیں کر پائیں گے جس کا ہمیں بے انتہا افسوس ہے، اس موقع پر ہماری اولین ترجیع آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی صحت اور حفاظت ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ سماجی دوری اور اجتماعات سے متعلق مقامی حکومتوں کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے رہیں گے۔ان کا مزید فرمانا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں جنہوں نے کوویڈ۔19 انفیکشن کا سامنا کیا ہے۔میری اور میری اہلیہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے تمام ممبران، اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو عید کی بہت خوشیاں مبارک ہوں۔ ان کا مزید فرمانا تھا کہ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی ہماری مدد کی ضرورت ہو تو برائے مہربانی اپنے سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے