۔،۔قونصل جنرل زاہد حسین کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر خصوصی پیغام کمیونٹی کے نام۔نذر حسین۔،۔

٭زاہد حُسین قونصل جنرل ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ قونصل جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ زاہد حسین نے پاکستانی کمیونٹی کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر میں آپ سب کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی جملہ عبادات قبول فرمائے (آمین ثم آمین)۔ مجھے امید ہے کہ حالیہ متعدی بیماری کووڈ 19کے جلد خاتمے کے بعد ہم سب مل کر پاکستانی اقدار کے مطابق عید کی خوشیاں منائیں گے۔میں دعا گو ہوں کہ آپ سب اس بیماری سے محفوظ رہیں،میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کووڈ 19 کے خاتمے تک طبی ماہرین کی ہدایات خصوصاََ سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں۔میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ایک مرتبہ پھر آپ کی خدمت کا موقع دیا اس موقع پر میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قونصل خانہ آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا،میں آپ کی طرف سے تعمیری تجاویز کا منتظر رہوں گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے