۔،۔ پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان کا طیارہ حادثہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی۔نذر حسین۔،۔
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے لاہور سے کراچی جانے والے طیارے کے تباہ ہونیوالے خوفناک حادثے پر پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان کے تمام عہدہ داران اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،طیارہ حادثہ کی خبر انتہائی دلخراش ہے اس غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرین خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہماری ان تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت جنہوں نے حادثہ کے نتیجہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا اس کے علاوہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں بدست دُعا ہیں کہ اللہ کریم ان کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطاء فرمائیں آمین ثم آمین۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے