-,-تحریک انصاف فرانس نے جوش و جذبے سے یوم تکبیر منایا۔,-
تحریک انصاف فرانس نے اٹھائیس مئی یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں تحریک انصاف فرانس کے چیرمین چوہدری گلزار لنگڑیال، قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ، جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز جٹ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری ماجد چیمہ، سابق صدر ذوالفقار جٹالہ، سینیر رہنما چوہدری افضال احمد گوڑھا منتاں، چوہدری ثاقب ممتاز مہر پلاہگراں اور دیگر نے شرکت کی اس تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔حاضرین نے پاکستان زندہ باد،پاکستان پائیندہ باد،محسن پاکستان زندہ باد، پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے، حاضرین نے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان، تمام سائنسدانوں اور ٹیکنیشنز، افواج پاکستان، سیاستدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر کردیا، یوم تکبیر یوم پاکستان ہے، یوم تکبیر نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان کو نیوکلئر طاقت بنانے کے لئے پاکستان کے عوام، سیاستدانوں، پاک افواج، سائنسدانوں اور تمام ٹیکنیشنز نے دل و جان سے اپنا کردار ادا کیا۔ اور اٹھائیس مئی کو پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم نیوکلئر اسٹیٹ کی حیثیت اختیار کرگیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے