-,-اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کے گمنام ہیروز-,-

اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کرونا وائرس کے دوران ہونے والے لاک ڈاون میں کئی شعبہ ہائے زندگی میں اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر کارہائے نمایاں سرانجام دئیے جس سے مقامی معاشرے میں محبت،تعاون اور احساس کی وہ داستانیں رقم ہوئی ہیں کہ جس سے نہ صرف ہمارے ملک و قوم کا نام روشن ہوا ہے بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے،مشکل ترین وقت میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات باہمی یگانگت اور آپس کے اتفاق و اتحاد کی بہترین عکاس ہیں۔پاکستانی کمیونٹی کے گمنام ہیروز جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مقامی معاشرے میں خدمات سرانجام دیں اور پردہ سکرین سے بھی پوشیدہ رہے ان میں قابل فخر پاکستانی ایسے بھی ہیں جنہوں نے لاک ڈاون کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ (بسیں،میٹرو وغیرہ)کی نہ صرف صفائی کی بلکہ ان کو خاص کیمیکل کے ذریعیکرونا کو ختم کرنے کے بعد پھر سے گاڑیوں کو عام لوگوں کے سفر کیلئے تیار کیا۔خاص بات جب ان پاکستانی ورکروں کے ساتھ کام کرنے والے بیشمار مقامی اسپانش ورکرصفائی کا کام چھوڑ کر چلے گئے،یا بیماری کا بہانہ کرگئے۔ بیماری پر چلے گئے لیکن اس موقع پر ہمارے یہ عظیم پاکستانی جو کم وبیش 25 کے قریب ہیں اس محاذ پر بھی پہلے دن سے آج تک ڈٹے ہوئے ہیں،چاہتے تو یہ بھی بیماری کا بہانہ کر کے جا سکتے تھے۔یا کام کو چھوڑ دیتے لیکن ملک یاسر،عطا اللہ خان،شفیق احمد، جمشید احمد اور دیگر پاکستانیوں نے اپنی خدمات پوری دلجمعی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سرانجام دیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے