-,-بھارتی ڈیزائنر کا محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت-,-

تورانی نامی بھارتی ڈیزائنر نے پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پینٹنگ بناتے ہوئے اُن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔حال ہی میں بھارتی ڈیزائنر تورانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دُنیا کی کچھ مشہور مُتاثر کن خواتین پر مبنی ’یوں ہوتا تو‘ کے نام سے ایک سیریز شروع کی جس میں بھارتی ڈیزائنر نے اُن تمام مشہور خواتین کی پینٹنگز بناتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے بھارتی ذیزائنر نے اُن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیاتورانی نے کہا کہ ’محترمہ بے نظیر بھٹو کی موت ناصرف پاکستان کے لیے بُری خبر تھی بلکہ دُنیا بھر میں اُن کے چاہنے والوں کو بھی یہ المناک خبر سُن کر دھچکا لگا تھا۔‘بھارتی ذیزائنر نے کہا کہ ’ہم بہت سے مختلف طریقوں سے محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرسکتے ہیں، میں نے اُن کی پیٹنگ بناکر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک اپنا منفرد اسٹائل تھا، اُن کے سر پر ہمیشہ اسکارف ہوتا تھا، اُن کے گلابی گال ہمیشہ چمکتے رہتے تھے، وہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھیں۔‘تورانی نے محترمہ بے نظیر کی پیٹنگ کے ساتھ ہی اُن کی اصلی تصویر بھی پوسٹ کی۔بھارتی ڈیزائنر نے اپنی سیریز میں لیڈی ڈیانا کی پینٹنگ بھی بنائی جس میں اُنہوں نے لیڈی ڈیانا کو روایتی سندھی لباس کے ساتھ تاج کی جگہ سندھی ٹوپی پہنی ہوئی دکھائی ہے۔کہا کہ ’لیڈی ڈیانا ایک خود دار اور بہادر خاتون تھیں۔‘تورانی نے کہا کہ ’پاکستان اور بھارت کے دوروں کے دوران لیڈی ڈیانا نے ہمیں عزت بخشنے کے لیے متعدد بار اِن دونوں ممالک کے روایتی لباس پہنے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی پیٹنگ میں شہزادی کو سندھی لباس میں دِکھایا ہے۔‘بھارتی ذیزائنر نے سیریز ’یوں ہوتا تو‘ میں دو بھارتی لیجنڈری اداکارہ ریکھا اور جیا بچن کی بھی پیٹنگ بناتے ہوئے اور فریدہ خانم مدھو بالا کو خراجِ تحسین پیش کیا-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے