۔،۔ سفاک بھارتی فوج نے فوجی ٹرک مظاہرین پر چڑھا دیا 12 سالہ معصوم گاڑی تلے کچل دیا گیا۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں نوجوان کشمیریوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کو منتشر کرنے کے لئے سفاک بھارتی فوجیوں نے بے دریغ طاقت کا مظاہرہ کیا جبکہ بہادر کشمیری قابض بھارتی فوج کے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کو سہتے رہے لیکن مظاہرہ جاری رکھا جب بھارتی دہشت گرد فوجی مظاہرہ بزور طاقت ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو انہوں نے طیش میں آ کر فوجی ٹرک سے مظاہرین کو روند ڈالا۔ عینی شواہد کے مطابق 12 سالہ بچہ فرحان احمد شیر گوجری فوجی ٹرک کے پہیوں کے نیچے کچل دیا گیا،12 سالہ بچے فرحان احمد شیر گوجری کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا، تاہم دوران علاج بچہ زیادہ خون بہنے کے باعث چل بسا۔ واضح رہے پچھلے چند دنوں میں بھارتی فوج کی جارحیت اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے