۔،۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں تقریباََ بھارت میں 120 افراد کی ہلاکت ہوئی۔،۔

شان پاکستان نئی دہلی بہار۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ جمعرات کو بھارتی ریاست بہار میں مسلسل آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں 95 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، ڈیزاسرٹ مینیجمنٹ کے سینئر آفیسر اونیش کمار نے ان ہلاکتوں کی تصدیق بھی کی، ان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں متعدد بچے اور کسان شامل تھی جو جانوروں کو چرانے کے لئے گھروں سے باہرتھے جبکہ ریاست اتر پردیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 24 اور مہاراشٹریہ میں تین ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ واضح رہے شمالی بھارت میں ہر سال بجلی گرنے کے واقعات میں اوسطاََ 2000 کے قریب جانیں جاتی ہیں مون سون کی آمد سے پہلے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات شدت سے ہوتے ہیں، ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس پہلے چار ماہ میں بجلی کڑکنے کے بعد درختوں کے نیچے پناہ لینے والوں اور چرواہوں میں مرنے والوں کی تعداد 1333 تھی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے