۔،۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریڈ بلف میں فائرنگ 2ہلاک جبکہ4 زخمی۔،۔

شان پاکستان امریکا ریڈ بلف۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا California کے شہر ویڈ بلف Red Bluff میں وال مارٹ Walmart سٹور میں اچانک حملہ آوار نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی کاوائی میں حملہ آور کو گولی مار دی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور نے وال مارٹ کی بلڈنگ کے دروازے پر گاڑی ٹکرائی اتر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی حملہ آور کی عمر 31 سال بتائی گئی ہے جبکہ حملہ آور وال مارٹ کمپنی کا سابق ملازم تھا تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی پولیس کی جانب سے واقعہ کی کھوج میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے