۔،۔امریکا میں بینک لوٹنے والے ملزمان لاہور میں واردات کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار۔،۔

شان پاکستان لاہور۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے(FIA) Federal Investigation Agency کے مطابق امریکا نیو یارک میں بینک لوٹنے والے دونوں ملزمان کو لاہور میں ایک واردات کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 31 سالہ وقار یونس گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور کی جاب کرتا تھا دوسرا شخص محسن ضمیر پیشہ کے اعتبار سے آثی ٹی اسپیشلسٹ (ماہر) ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان نے مل کر نیو یارک کے ایک بینک میں مسلح ڈکیتی کی واردات کی بعد میں پاکستان آ گئے جبکہ امریکن ایف بی آئی Federal Bureau of InvestigationFBIنے 31 سالہ وقار یونس گھمن اور35 سالہ محسن ضمیر کے نیو یارک میں فیڈرل اریسٹ وارنٹFederal Arrest Warrants جاری کر رکھے تھے جبکہ دونوں ملزمان کی گرفتاری پر 30000 ہزار ڈالر انعام بھی مقرر تھا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان لاہور کے ایک بینک میں جعل سازی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے