۔،۔ بھارتیوں کی چالاکی ہڈی بن کر ان کے حلق میں پھنس گئی۔نذر حسین ،۔

شان پاکستان لداخ۔ خطے کا چوہدری بننے کی خواہش بھارت کو لے ڈوبی، بھارت کو ہمیشہ ہی یہ گھمنڈ رہا ہے کہ وہ پاکستان اور چین کو دبا لے گا اسی خام خیالی کے تحت اس نے چین کے علاقہ لداخ پر قبضہ جمایا جو  1962کی چین اور بھارت کی جنگ کا باعث بنا جنگ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے بھارت کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیا جبکہ بھارت چور مچائے شور اس اعاملے کو اقوام متحدہ میں لے گیا معاملات کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد لائن آف ایکچوئل کنٹرولLine of control کا قیام عمل میں آیا۔ ایک رپوہرٹ کے مطابق 9 مئی کو سکم میں نکولا کے مقام پر چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان مُکا ماری ہوئی جس میں فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں مقامی افسران کے مابین مذاکرات کے بعد معاملہ رفع دفعہ ہو گیا ٭مگر حقیقت میں ایسا ہر گز نہیں ہوا چین بھارتی لائن کو کراس کر کے تقریباََ  20کلو میٹر سے بھی زیادہ تک آگے چلا گیا تھا،15 جون کی شب لداخ میں ہونے والی جھڑپ میں کرنل سمیت بیس انڈین فوجی ہلاک کر دیئے گئے ٭چین چاہے تو بھارت کو ایک جھٹکے سے توڑ سکتا ہے، چکن نیک ٭چوزے کی گردن٭تک رسائی کے لئے چین نے سڑک تعمیر کر لی ہے جس کی وجہ سے جون 2017 میں ہندوستان اور چین کے درمیان جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔چین نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا ہے،چین بھارت کی گردن پکڑ چکا ہے ہندوستان کو توڑنے کے لئے چین کو صرف 20 کلو میٹر کا راستہ بند کرنا ہو گا۔بھارت کی آسام سمیت اہم ریاستیں بھارت سے ایک جھٹکے میں کٹ جائیں گیں، بھارت ابھی تک جو کھیل پاکستان کے ساتھ کھیل رہا تھا اور کھیل رہا ہے اللہ نے الٹی آنتیں اس کے گلے میں ڈال دی ہیں اب بھی بھارت اپنی عوام کو انرجی ڈرنک ٭توانائی شربت٭دینے کے لئے پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، لیکن بھارتی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستانی قدرتی ماحول دوست ہے اب کی دفعہ اگر ہمارے درختوں کو کچھ ہوا تو چاہے نہیں پلائیں گے بلکہ بکسوں میں بند کر کے بھیجیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے