۔،۔ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر راولکوٹ میں ریلی نکالی گئی۔خورشید بیگ۔،۔

شان پاکستان راولکوٹ۔.. منشیات کے عالمی دن کے موقع پر منشیات کے خلاف راولاکوٹ کی دو یونین کونسلز یونین کونسل پکھر اور یونین کونسل علی سوجل میں عوام میں منشیات کے خلاف آگاہی بیدار کرنے کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا.یہ واک جبوتہ میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رحجان کے پیش نظر جبوتہ کے لوگوں پر مشتمل جبوتہ کونسل کے زیر اہتمام کیا گیا.واک کا آغاز علی سوجل سے کیا گیا اور جبوتہ کہ مختلف علاقوں کہوکوٹ,ریڑبن,نامنوٹہ,بن بیک,شہید گلہ سے مختلف ریلیوں نے شرکت کی اور ڈنہ نمبر چار پہنچ کر اس واک کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ جبوتہ سے منشیات فروشی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی.منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان جنہیں منشیات کا عادی بنایا گیا ان کی نہ صرف کانسلنگ کی جائے گی بلکہ ان کی منشیات سے چھٹکارے کے لیے بھر پور معاونت کی جائے گی.اس واک میں سیاسی و سماجی کارکنوں سمیت عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے