۔،۔ دریائے رائن میں نہاتے ہوئے پانچ سالہ بچہ ڈوب گیا،ماں بچے کو بچاتے ہوئے دم توڑ گئی۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی ٹریبُور۔ ہیسن ٹریبُور میں بروز ہفتہ شام کے وقت 5سالہ بچہ Mehmed نہانے کی غرض سے دریائے رائن کے کنارے کھڑا ہی تھا کہ لہر اسے کھینچ کر بہا لے گئی ماں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی لہروں کی لپیٹ میں آ گئی ایک راہگیر نے دریا میں چھلانگ لگا کر عورت کو ڈوبنے سے بچا لیا مگر ماں کی ممتا خاموش نہ بیٹھ سکی اور دریا میں ایک بار پھر اپنے جگر کے ٹکڑے کو ڈھونڈنے کے لئے اُتر گئی 30 سالہ گلہانGülhan ماں کو مجبور دیکھتے ہوئے خاتون کی 13 سالہ لڑکی بھی بھائی کی جان بچانے کے لئے پانی میں کود گئی، پانی کے تحفظWater protection کے افراد نے لڑکی کی جان بچا لی، اس کے بعد 17 کشتیوں ایک ڈرون اور ریسیکو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ماں اور بیٹے کو ڈھونڈنے کی کوشش شروع کر دی، جب دو گھنٹوں کے بعد ماں اور بیٹابازیافت ہوئے تو کافی دیرہو چکی تھی ان کو دوبارہ زندہ کرنے کی تمام کوششوں کے باوجود دونوں کو نہ بچایا جا سکا۔ مرنے والوں کا تعلق راوُن ہائیم سے تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق جگہ جگہ لکھ کر خبردار کیا گیا ہے کہ نہانا ممنوع ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے