۔،۔ بھارت آج بھی مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ ہے : سلمان پرویز۔،۔
نریندرمودی اوراس کے حواری چن چن کربھارت کے بیگناہ مسلمانوں کوموت کے گھاٹ اتاررہے ہیں
بھارت کے طول وارض میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی نے انسانیت کاسرشرم سے جھکادیا

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سلمان پرویز نے کہا ہے کہ بھارت بربریت کاعلمبرداراور بیگناہ مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بناہوا ہے۔نریندرمودی اوراس کے حواری چن چن کربھارت کے بیگناہ مسلمانوں کوموت کے گھاٹ اتاررہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے طول وارض میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت مقتدرقوتوں کی خاموشی نے انسانیت کاسرشرم سے جھکادیا۔اسلام کے ساتھ تعصب کی بنیادپرمغرب والے مسلمانوں کے انسانی حقوق کااحترام نہیں کرتے۔بھارت کاوجودانسانیت کیلئے ایک بوجھ ہے،بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔ بھارتی سیاستدانوں نے الیکشن میں کامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف زہراگلنا اورمسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا اپنا حق اورفرض سمجھ لیا ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کے دوران بھارت میں بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام پرشدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کامطالبہ کیا گیا۔ سلمان پرویز نے مزید کہا کہ بھارت کا بدنام زمانہ حکمران مودی مسلمانوں کیلئے کرونا سے ز یادہ موذی بیماری بناہوا ہے۔بھارت کے بیشتر انتہاپسندہندوسیاستدان مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں اور وہ اپنے سیاسی مفادکیلئے فسادات کوہوادینے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدان محض دنیا کوگمراہ کرنے کیلئے جمہوریت کاڈھونگ رچاتے ہیں،حقیقت میں بھارت ایک انتہاپسنداورجنونی ریاست ہے۔بھارت نے ایٹم بم توبنالیا مگراس کے کروڑوں لوگ آج بھی دورجہالت میں جی رہے ہیں اورانہیں ایک منصوبہ بندی کے تحت بھارتی میڈیا کی وساطت سے اسلام وپاکستان دشمنی کی تعلیم اورترغیب دی جاتی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے