۔،۔ دو بچوں کی آنکھوں کے سامنے 54سالہ دریائے رائن میں ڈوب گیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی ہم۔اتوار 29جون پولیس رپورٹ کے مطابق رائن لینڈ فالشن rheinland-pfalzischenہم اور گرنس ہائیمGernsheim کے درمیان 54 سالہ شخص نہانے کے دوران اچانک لاپتہ ہو گیا، پولیس ترجمان کے مطابق یہ ٹخص دو بچوں کے ساتھ نہانے گیا تھا ان کی آنکھوں کے سامنے ڈوب گیا، ریسیکو کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مسلسل حادثے کے دو گھنٹے بعد تک لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہ حاصل ہو سکی۔پولیس کے مطابق دونوں بچوں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی گہرے صدمہ کے تحت بچوں کا بیان نہیں لیا گیا ان کے مطابق 54 سالہ شخص نے اپنی جان بچانے کے لئے بہت ہاتھ پاوں چلائے مگر پانی کی لہروں نے اسے نگل لیا۔ پولیس نے بچوں اور مرنے والے کے مابین تعلقات کو ظاہر نہیں کیا-پولیس کے مطابق پچھلے چند دنوں میں یہ پانچواں واقعہ پیش آ چکا ہے-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے