۔،۔ دریائے بوڑھی گنگا بنگلہ دیش میں دو کشتیوں کا تصادم23 افراد ہلاک۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان بنگلہ دیش ڈھاکہ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کے قریب دریائے بوڑھی گنگا میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں ذرائع کے مطابق ایک کشتی میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے اُلٹ گئی کشتی الٹنے سے تمام افراد دریا میں ڈوب گئے جبکہ ان میں سے 12 افراد ایسے تھے جو تیر کر دریا عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے، بنگلہ دیش کی واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کموڈور غلام صادق نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کشتیوں میں 50 سے زائد افراد سوار تھے جبکہ ریسیکو ادارے کے غوطہ خوروں کی مدد سے 23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں بقیہ لوگ تا حال لاپتہ ہیں غلام صادق کا کہنا تھا کہ 10 سے 15 افراد کے قریب مسافر تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے