-,-پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا خصوصی اجلاس، اہم فیصلے۔-,-
فرانس، پیرس۔ پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا اجلاس اتوار مورخہ 28 جون کو منعقد ہوا۔اجلاس میں چوہدری گلزار لنگڑیال (چیئرمین)، ملک عابد (صدر)، شیخ نعت اللہ (سینیر نائب صدر)، چوہدری اعجاز جٹ (جنرل سیکریٹری)، چوہدری ماجد چیمہ (ایڈیشنل جنرل سیکریٹری) نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کو فرانس میں مزید فعال کرنے اور فرانس بھر میں متحرک کرنے پہ اتفاق رائے کیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے تنظیمی معاملات پہ اہم فیصلہ کیے گئے۔جنرل کونسل کا اجلاس جلد بلانے پہ اتفاق رائے کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق رائے کیا گیا کہ کسی بھی فرد یا گروپ کو پی ٹی آئی میں انتشار پھلانے اور پارٹی ڈسپلن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پارٹی کے اندرونی معاملات کو سوشل میڈیا پہ لانے والے ارکان کے خلاف وزیر آعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق بھر پور کاروائی کی جائے گی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے جو عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لیے پارٹی میں مستقل انتشار پھیلا رہے ہیں اور پارٹی کے درگزر کرنے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اب ان عناصر کے احتساب کا وقت آگیا ہے اور ان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا۔اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیر آعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔میٹنگ کے آخر میں پاکستان کی ترقی اور سربلندی کے لیے دعا کی گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے