۔،۔ کرناٹک بنگلور کورونا وائرس نیوز براہ راست تازہ ترین۔،۔

شان پاکستان بھارت کرناٹک بنگلور۔ انڈین اخبارات کے مطابق کوویڈ 19 کے معاملات میں بنگلور میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، منگل کو نامزد اسپتالوں میں شدید نگہداشت یونٹوں میں داخل مریضوں کی تعداد 171 ہو گئی جبکہ 6 جون تک شہر کے آئی سی یو میں مریضوں کی عداد پانچ تھی۔ روزانہ کی بنیاد پر کوویڈ 19 سے منسلک تازہ واقعات اور اموات میں اچانک وضافہ کے تازہ ترین رحجان کے بعد حزب اختلاف کے متعدد رہنماوُں نے حکومت سے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق 5 جولائی بروز اتوار سے کرناٹک میں لاک ڈاون کو دوبارہ نافذ کیا جائے گا، ایک خبر کے مطابق کرناٹک کے ضلع بیلاری میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی لاشوں کو ایک گڑھے میں پھینک دیا گیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے