-,-بھارت، 100سے زائد مہمانوں کو کورونا لگا کر دولہا ہلاک-,-

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والا دولہا دو دن بعد وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو گیا جبکہ 111 مہمان وائرس کا شکار ہوگئے۔بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنا میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب ہوئی، تقریب کے دوران وبائی بیماری پھیلنے کے نتیجے میں دولہا شادی کے دو دن بعد ہی چل بسا۔بھارتی میڈیاکے مطابق پٹنا کے رہائشی نوجوان کی حالت شادی سے قبل خراب تھی اور اس میں کورونا کی علامات موجود تھیں، گھر والوں نے شادی کی وجہ سے دولہے کا کورونا ٹیسٹ نہیں کروایا جبکہ شادی سے چند روز قبل نوجوان مقامی اسپتال میں زیر علاج بھی تھا۔بھارتی میڈیاکے مطابق دولہے کے گھر والے اسے زبردستی گھر لے آئے اور شادی کرنے پر مجبور کیا جبکہ دولہا شادی کے دو دن بعد ہی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب چل بسا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع ملنے تک دولہے کے گھر والے اس کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی میں تقریباً 350 افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے بیشتر افراد کو کورونا کی علامات محسوس ہوئیں، ٹیسٹ کرانے کے نتیجے میں دولہے کے رشتے داروں سمیت 111 افراد میں وائرس کی تشخیص سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد بھارتی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شادی کی تقریب میں 50 افراد سے زائد کی شرکت پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے