۔،۔ یورپین یونین نے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے 14 ممالک کو اجازت دے دی۔،۔

 بلجیئم برسلز۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وباء کووڈCOVID-19میں کمی کے بعد یورپین یونین نے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مخصوص ممالک کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر صرف 14 ممالک کے شہریوں کے لئے یورپ کے دروازے کھولے جا رہے ہیں ان کا فرمانا تھا کہ اس فہرست میں امریکا شامل نہیں بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کا یورپ میں داخلہ یورپی شہریوں پو عائد پابندیاں ختم کرنے سے مشروط ہے جبکہ کورونا کے باعث امریک شہریوں کو کم از کم 2 ہفتے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ امریکی شہریوں کا داخلہ عارضی طور پر روکا گیا ہے اسی طرح برازیل، روس اور بھارت کے شہری یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت سے محروم رہیں گے۔ جن ممالک کے شہریوں کے لئے یورپ کے دروازے کھولے گئے ہیں ان میں۔ الجیریا، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جاپان، تھائی لینڈ، تیونس، جنوبی کوریا، موناکو، ویٹیکن، سان مورینو، یورو گوئے اور دیگر ملک بھی شامل ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے