۔،۔ کمیونٹی کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے قونصلیٹ جنرل کا جرمنی کے شہر ساربروکن کا پہلا دورہ۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کا عملہ ٭ قونصل جنرل ٭زاہد حُسین کی سربراہی میں 24 جولائی بروز جمعّہ جرمنی کے شہر ساربروکن میں کمیونٹی کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے چارج سنبھالنے کے 2 مہینے کے بعد پہلادورہ کر رہے ہیں، ساربروکن اور ارد گرد کے علاقہ میں بسنے والی کمیونٹی افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی سروسز کو مد نظر رکھتے ہوئے نیچے دیئے ہوئے پتہ پر تشریف لائیں برائے مہربانی قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دستاویزات مکمل ساتھ لائیں تا کہ آپ کو اور عملہ کو کوئی دشواری نہ پیش آئے۔ اوقات کار صبح 09:00 Uhr بجے سے 13:00 hr تک ہوں گے۔ برائے مہربانی ٹائم کی پابندی ضروری ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے