۔،۔ نگری ٹوٹیال جانے والی مسافر جیپ سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔،۔

شان پاکستان مری سیری چنالی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گھنی گھوڑ سے نگری ٹوٹیال جانے والی مسافر جیپ نامعلوم وجوعات کی بنا پر لورہ ہزارہ کے گاوُں سیری چنالی میں سیکٹروں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، امدادی کاروائی کے دوران 10 افراد جو شدید زخمی تھے بحفاظت نکال لئے گئے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے امدادی ریسیکو ٹیم کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مزید ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں زخمیوں کو لورہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے