۔،۔ عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانہ پر راکٹ حملہ۔،۔

شان پاکستان بغداد عراق۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانہ پر ایک راکٹ داغا گیا امریکی سفارت خانہ میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے راکٹ کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا تاہم راکٹ کے پرزے قریبی عمارت سے ٹکرائے رپورٹ کے مطابق ایک بچہ زخمی ہو گیا، ترجمان کے مطابق راکٹ حملہ سے سفارتخانہ کے قریب رہائشی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم امریکی سفارتخانہ کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم عراقی فوج کے ترجمان نے راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب شمالی بغداد میں امریکی فوج کے بیس (تاجی بیس) پر بھی راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے جس کو امریکی فوج نے ناکام بنا دیا،

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے