۔،۔دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ13لاکھ81 ہزار سے تجاوز کر گئی۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ دنیا بھر میں کووڈ 19کورونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے ہیں ہلاکتوں کی تعداد 533000 سے تجاوز کر گئی ہے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ13لاکھ81 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ امریکا میں ایک لاکھ 32 ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 64 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، امریکا میں کورونا سے مزید 214 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ35 ہزار سے زائد ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں 155 افراد کورونا کی وجہ سے موت کی نیند سو چکے ہیں جس کے بعد برازیل میں مرنے والوں کی تعداد 64 ہزار 3 سو سے تجاوز کر چکی ہے،روس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے،بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر چکی ہے اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔جبکہ جرمنی میں موجودہ کیسز کی تعداد 197,418 تک پہنچ چکی ہے مرنے والوں کی تعداد 9,081 ہے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 181,700 ہے۔ جرمنی کورونا لسٹ میں 15 ویں پوزیشن پر واپس جا چکا ہے جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 228,474 سے تجاوز کر گئی ہے آج نئے کیسز کی تعداد +3,191 بتائی گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4,712 سے تجاوز کرتی نظر آ رہی ہے تاہم صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 129,830 پہنچ چکی ہے۔ فلحال پہلے نمبر پر امریکا اور بتدریج برازیل، روس، انڈیا، پیرو، اسپین چلی، برطانیہ،میکسیکو اٹلی اور ایران کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے