۔،۔ برطانیہ کی تمام مساجد نمازیوں کے لئے کھول دی گئی ہیں جبکہ محدود تعداد میں۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ برطانیہ میں تین ماہ کے مکمل ڈاوُن کے بعد تمام مساجد نمازیوں کے لئے کھول دی گئی ہیں، برطانوی حکومت نے مساجد میں محدود تعداد کے ساتھ نما زکی اجازت دی ہے جبکہ نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات پر بسلسلہ کورونا وائرس پابندی برقرار رہے گی، مساجد کی انتظامیہ ٭بخار کی جانچ پڑتال، ہینڈ سینی ٹائزرز اور ماسک یقینی بنانے کی پابند ہو گی۔اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں دیگر عبادت گاہیں، ریسٹورنٹ اور حجام کی دکانیں مروجہ طریقہ کار کے تحت کھول دی گئی ہیں، واضح رہے کہ گذشتہ روز متحدہ عرب امارات (یو۔اے۔ای) کی حکومت نے فیصلہ کرتے ہوئے مساجد میں محدود نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی، متحدہ عرب امارات نے بھی مکمل لاک ڈاون پالیسی اپناتے ہوئے تمام مساجد میں نماز ادا کرنے پر بھی پابندیاں عائد کی ہوئی تھیں تاہم اب نمازی گھروں کی بجائے مکمل طور پر حفظان صحت کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مساجد میں نماز ادا کریں گے۔ مسجد کی کل گنجائش کا تیس فیصد نمازیوں سے پُر کرنے کی اجازت دی ہے خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ وہ افراد جن کو سانس کی بیماریاں لاحق ہیں اور بارہ سال سے کم عمر بچے کی مساجد میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے