-,-ٹورنٹو پہنچنے والاPIA کا اسٹیورڈ لاپتہ-,-

شان پاکستان                       اسلام آباد-                                         وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا فضائی میزبان لاپتہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ یاسر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھاکہ امیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان اسٹیورڈ یاسر کے غائب ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔پی آئی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے