۔،۔انقلابی ایسوسی ایشن،لڑنے والے ہی جیت سکتے ہیں مظاہرے کا اہتمام۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے شاپنگ مول (ساحل) پر نسل کُشی، نسل پرستی،نوجوانوں کے لئے اپرنٹس شپ، غیر قانونی لا محدود قبضہ کے خلاف انقلابی ایسوسی ایشن نے مظاہرے کا اہتمام کیا تھا، پروگرام شام 18:00 Uhrبجے شروع ہونا تھا میں جب وہاں پہنچا تو سب سے پہلے آنے والی ٹیم ٭ہم ہیں پاکستان٭ سے ملاقات ہوئی جو سب سے پہلے وہاں پہنچے ہوئے تھے، وقت کی کمی کے باعث میں زیادہ دیر وہاں نہیں رک سکا ہم ہیں پاکستان کے محمود سعید مبارک باد کے مستحق ہیں ان کی پاکستان اور کشمیر سے محبت کی مثال آپ ہے۔ وہ کسی نے کیا خوب کہا٭ وہیں پے صبح پتنگوں کی لاش پاو گے۔اُسی گلی میں جہاں روشنی زیادہ ہے۔٭ان کی مثال اُسی پتنگے جیسی ہے جہاں پاکستان اور کشمیر کی روشنی نظر آئی اُڑ کر جا پہنچے یہ کہنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ دنیا میں کبھی تہذیبیں ایک دوسرے سے نہیں ٹکراتیں جب ٹکراتی ہیں تو وحشتیں ٹکراتی ہیں، ہمارے اندر کا چھپا ہوا جنگلی پن ٹکراتا ہے، میں ان کو اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ہم نے جب کبھی کشمیر کی آواز اُٹھائی وہ ہمارے قدم سے قدم ملا کر چلے دُکھ اس بات کا ہوا کہ ان کے علاوہ فوٹو بنوانے والے اور چینل پر انٹرویو دینے والوں میں سے کوئی موجود نہیں تھا۔مظلوموں کی آواز عرش معلی تک پہنچ چکی ہے ، مظلوموں کی آہ پکار نے عرش معلی کو ہلا کر رکھ دیا ہے یہ اللہ کا عذاب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اب وہ دن دور نہیں جب عذاب الہی دشمنوں پر نازل ہو گا کشمیر و فلسطین آزادی میں سانس لے سکیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے