سعودی عرب میں کووِڈ19 سے کُل اموات کی تعداد 2059 ہو گئی ہے۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مرتبہ پھر کووِڈ 19 کے تندرست ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے تصدیق شدہ کیسوں سے زیادہ رہی ہے اور کووِڈ 19میں مبتلا 3211 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 3036 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، سعودی وزارت صحت نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے کل کیسوں کی عداد 220144 سے زائد ہو چکی ہے اور ان میں 158050صحت یاب ہو چکے ہیں، وزارت نے مزید بتایا کہ اس مہلک مرض میں مبتلا مزید 42 افراد وفات پا گئے ہیں جبکہ سعودی عرب میں کووڈ 19 سے کُل اموات کی تعداد 2059 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کورونا وائرس کے 288 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں، ساحلی شہر جدہ میں 243، طائف میں 187 اور الہفوف میں 171 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں، مقدس شہر مکہ المکرمہ میں کووِڈ 19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں دن بدن کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ آج مکہ المکرمہ میں 142 اور مدینہ منورہ میں 117 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے