۔،۔لاپتہ ہونے والے16 سالہ ایمل پی کو آج مرکزی قبرستان میں دفن کر دیاگیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ سولہ سالہ طالب علم ایمل پی Emil P جو دو ہفتے پہلے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا اس کی لاش فرینکفرٹ کے جنگل Oberschweinstiege میں بروز اتوار ایک راہگیر عورت اپنے کُتے کے ساتھ گھومنے گئی تھی کو تقریباََ 10.30 Uhr بجے ملی پولیس کو اطلاع کرنے پر پولیس نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ مرنے والا لاپتہ ہونے والا Emil P ہے۔20 جون سے لاپتہ نوجوان کی تلاش پہلے اہل خانہ نے شروع کی تھی جگہ جگہ اشتہار لگائے گئے نہ ملنے پر پولیس سے رابطہ کیا گیا جس پر پولیس نے متعدد بار شہر کے مختلف جنگلات میں تلاشی کی بال آخر راہگیر کو نوجوان کی لاش اتوار کے دن 28جون کو ملی۔آج 8 جولائی کو فرینکفرٹ کا پورا شہر مرکزی قبرستان میں Emil P کے آخری الوداع کے لئے اُمڈ آیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے