۔،۔ ہوف ہائیم ٹاوُنس ایک خوفناک حاثہ تین نوجوان (18, 17) جان بحق۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ ٹاوُنس۔ ہیسن فرینکفرٹ ٹاوُنس میں جمعہ کی رات تقریباََ 21:00 Uhr ہوف ہائیمر سڑک پر 17 سے 18سال کی عمر کے چار نوجوان ایک کار میں سفر کر رہے تھے جب ڈرائیور سڑک سے اُتر گیا تین موقع پر ہلاک ڈرائیور شدید زخمی۔فرینکفرٹ ہیسن ہوف ہائیم ٹاوُنس کے علاقہ میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا 17 سے 18 سال کے چار نوجوان ایک ساتھ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم وجوعات کی بنا پر گاڑی سڑک سے اُتر کر جنگل میں گھس گئی اور درخت سے جا ٹکرائی،گاڑی میں سوار تین نوجوان موقعہ پر ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تاہم بچ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر کی مدد سے زنخمیوں کو بچانے کی پوری کوشش کی،پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اور پولیس کو گواہوں کی تلاش ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے