۔،۔بالآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار عوام میں ماسک پہن لیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب والٹر ریڈ فوجی اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار عوام میں ماسک پہنا، انہوں نے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی اور طبی اہلکاروں سے ملاقات کی۔والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر (سابقہ واٹر ریڈ آرمی میڈیکل سینٹر)۔ریاستہائے متحدہ امریکا کے مشرقی ساحل پر واقع ایک انتہائی اہم فوجی اسپتال ہے اب یہ میری لینڈ Marylandمیں بیتیسڈا Bethesdaمیں واقع ہے تمام فوجی علاقوں سے سپاہی اور سابق فوجی علاج کے لئے آتے ہیں۔ اس موقع پر ماسک پہننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں رہا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے، جب آپ اسپتال میں ہوں اور بہت سارے لوگوں سے واسطہ پیش آرہا ہو جن میں سے بعض تو ابھی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہوں، تو ایسے میں تو ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں جنوری میں کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں تیزی سے یہ وبا پھیلی اور اب تک ساڑھے 33 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں اور ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اتنی مہلک وبا کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ اب تک ماسک پہننے سے گریز کرتے رہے اور کہتے تھے کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے