۔،۔ راولپنڈی میں بس ہوسٹس کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم معظم گرفتار۔،۔

شان پاکستان راولپنڈی۔ مقامی میڈیا کے مطابق شادی شدہ ملزم معظم نے بس ہوسٹس کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایاجب ملزم کو علم ہوا کہ بس ہوسٹس خاتون حاملہ ہے تو اُسے چھوڑ کر فرار ہو گیا، راولپنڈی تھانہ پیر ودہائی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے بس ہوسٹس کو پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے 8 لاکھ روپے اور زیورات لے کر پلاٹ کے جعلی کاغذات تھما دیئے،پولیس کے مطابق ملزم شادی شدہ ہے جبکہ متاثرہ خاتون طلاق یافتہ اور دو بچیوں کی ماں ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے ہی زیادتی، فراڈ اور ڈرانے دھمکانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے